Wed, September 16, 2026

شمالی و جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، شہریوں کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت

شمالی و جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، شہریوں کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت

شمالی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں 9 اگست صبح 5 بجے سے 10 اگست شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جبکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 9 اگست صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو ہو گا۔

 اس دوران سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت جاری رہے گی اور شہریوں کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، جبکہ مخصوص راستوں پر داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں صرف شناختی دستاویزات اور سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے سفر کی اجازت دی جائے گی، اور فورسز کی گاڑی دیکھ کر عام گاڑیوں کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے ہٹا لینا ہوگا۔

ٹیگز: