Wed, September 16, 2026

قطر میں امریکی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر سفارتی انتباہ

قطر میں امریکی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر سفارتی انتباہ

دوحہ: مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قطر میں موجود امریکی سفارتخانے نے ایک ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے وہاں مقیم امریکی شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

تاہم، بیان میں کسی مخصوص خطرے یا فوری سکیورٹی خدشے کی وضاحت نہیں کی گئی۔یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ان حملوں کے بعد امریکی افواج کو جوابی کارروائی کا سامنا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں موجود امریکی مفادات پر خطرات بڑھ گئے ہیں۔

سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر موجودہ صورتحال میں شدت آئی تو خطے کے دیگر ممالک میں بھی امریکی شہریوں اور سفارتی تنصیبات کے لیے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: