Wed, September 16, 2026

راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 54 ویں برسی پر مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 54 ویں برسی پر مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد: پاکستان کے بہادر سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 54 ویں برسی کے موقع پر مسلح افواج اور قوم نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راشد منہاس شہید کو قوم کا فخر قرار دیا اور ان کی قربانی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کو پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ ان کی حب الوطنی، جرات اور وفاداری آج بھی افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ راشد منہاس کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ملک کی آزادی کتنی قیمتی ہے اور اس کے تحفظ کے لیے کن عظیم جذبوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا نام ہمیشہ قومی غیرت، حوصلے اور قربانی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

مسلح افواج نے ان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے ہیروز کی یاد ہمیشہ زندہ رکھی جائے گی۔

ٹیگز: