Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا شہید راشد منہاس کی 54ویں برسی پر خراج تحسین پیش

وزیراعظم شہباز شریف کا شہید راشد منہاس کی 54ویں برسی پر خراج تحسین پیش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی 54ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام ہمیشہ قوم کی تاریخ میں وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 1971 میں آج کے دن راشد منہاس نے غیر معمولی جرات اور عزم کے ساتھ وطن کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کی۔ ان کی قربانی ہماری ہمت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ راشد منہاس کا جذبہ حب الوطنی اور وفاداری ہماری مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا۔ ان کی بہادری کی کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی کی حفاظت اور ملک کی سلامتی کے لیے کتنا حوصلہ اور قربانی درکار ہوتی ہے۔

ٹیگز: