Wed, September 16, 2026

پاک، ایران ،امریکہ مذاکرات: ناکامی کی خبریں قبل از وقت، پاکستان بدستور واحد ثالث کے طور پر متحرک

پاک، ایران ،امریکہ مذاکرات: ناکامی کی خبریں قبل از وقت، پاکستان بدستور واحد ثالث کے طور پر متحرک

اسلام آباد : اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے حوالے سے میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کے بیچ سفارتی ماہرین نے صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔ ایران کی جانب سے مذاکرات سے مکمل دستبرداری کی خبروں میں کوئی حتمی صداقت نہیں ملی۔
ایرانی میڈیا میں وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں، جنہیں ماہرین داخلی سیاست اور دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں۔ ایران نے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی توثیق کر دی ہے، جس سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد کے مقام ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک (امریکہ اور ایران) اب بھی مثبت رویہ رکھتے ہیں، تاہم حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: