Wed, September 16, 2026

بیجنگ کی مشرقِ وسطیٰ میں بڑی سفارتی پیشکش: امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی کے لیے چین کا 'متحرک کردار' ادا کرنے کا عزم

بیجنگ کی مشرقِ وسطیٰ میں بڑی سفارتی پیشکش: امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی کے لیے چین کا 'متحرک کردار' ادا کرنے کا عزم

بیجنگ : چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ سفارتی تعطل کو ختم کرنے کے لیے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے صورتحال کو "انتہائی نازک" قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی تلقین کی ہے۔
 ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات اس وقت ایک ایسے حساس مرحلے پر ہیں جہاں سے کوئی بھی غلط فیصلہ پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ بیجنگ نے فریقین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے مذاکراتی عمل سبوتاژ ہو۔
 چین نے واضح کیا ہے کہ وہ دونوں طاقتوں کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنا "تعمیری اور مثبت کردار" ادا کرنا جاری رکھے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ بائیکاٹ کے بعد چین کا یہ بیان تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہو سکتی ہے۔ چین کی مداخلت سے اس سفارتی ڈیڈ لاک کے ٹوٹنے کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ٹیگز: