Wed, September 16, 2026

بنوں میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا 'ہائی پروفائل' ہینڈلر ہلاک کر دیا

بنوں میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا 'ہائی پروفائل' ہینڈلر ہلاک کر دیا

بنوں : سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہ 'فتنہ الخوارج' کے دو دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، جن میں ایک مطلوب ترین کمانڈر بھی شامل ہے۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق، مارا گیا دہشت گرد وحید اللہ عرف مختیار بنوں میں ہونے والے حالیہ خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور مرکزی ہینڈلر تھا۔ اس کی ہلاکت کو سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ اور بھاری گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروہ شہر میں کسی بڑی تباہی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
 رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد بھارتی ایجنسیوں کی ایماء پر پاک افغان سرحدی علاقوں سے آپریٹ کر رہے تھے۔
صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا مکمل صفایا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: