Wed, September 16, 2026

 ایران امریکہ کشیدگی کے باعث  تیل کی قیمتیں 7 فیصد تک بڑھ گئیں

 ایران امریکہ کشیدگی کے باعث  تیل کی قیمتیں 7 فیصد تک بڑھ گئیں

لندن / واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے ایرانی بحری جہاز قبضے میں لیے جانے اور ایران کی جوابی دھمکیوں کے بعد عالمی سطح پر توانائی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ سپلائی چین متاثر ہونے کے خوف سے خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اچانک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی مجموعی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 برطانوی خام تیل کی قیمت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 95.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ یعنی 7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 89.80 ڈالر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت بھی 2 فیصد بڑھ کر 2 ڈالر 71 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBTU) پر جا پہنچی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست تصادم کی صورت میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ بحیرہ عرب اور خلیج کے راستوں میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی تجارت اور بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے انشورنس چارجز میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر عالمی مہنگائی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

ٹیگز: