Wed, September 16, 2026

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ شہر میں گرمی کا زور بڑھنے لگا ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا، اور  سمندری ہوائیں بند ہو جائیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر دن کے اوقات میں۔ باہر نکلنا ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ بزرگ افراد، بچے اور بیمار لوگ خاص طور پر احتیاط کریں کیونکہ ہیٹ ویو ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: