ممبئی: بھارتی انٹرٹینمنٹ ریسرچ کمپنی اورمیکس میڈیا نے اگست 2025 کے لیے بھارت کے مقبول ترین فلمی اداکاروں کی فہرست جاری کر دی، جس میں ساوتھ انڈین اداکار پربھاس نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کر لیا۔
بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان اس بار صرف چوتھی پوزیشن پر آ سکے، جب کہ ٹاپ 10 میں 7 ساوتھ انڈین اداکارشامل ہیں۔
ٹاپ 5 اداکاروں کی فہرست
1. پربھاس
2. تھلاپتی وجے
3. اجیت کمار
4. شاہ رخ خان
5. جونیئر این ٹی آر
فہرست میں سلمان خان 9ویں اور اکشے کمار 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ساوتھ انڈسٹری کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے اداکار بھارت بھر میں پسند کیے جا رہے ہیں۔
فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پربھاس کی آنے والی فلمیں ان کی شہرت کو مزید مضبوط کریں گی، جب کہ شاہ رخ خان کے مداحوں نے ان کی پوزیشن پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔