Wed, September 16, 2026

جسٹس جہانگیری کی جعلی ڈگری کی تصدیق، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

جسٹس جہانگیری کی جعلی ڈگری کی تصدیق، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کی ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ فیصلے پر چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان کے دستخط موجود ہیں۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور واضح کیا کہ جعلی اسناد رکھنے والے ججز کو عہدے پر برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ حکم کے مطابق فوری طور پر جسٹس جہانگیری اپنے عہدے سے فارغ کیے جائیں گے اور آئندہ ایسے معاملات میں سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

 جسٹس طارق جہانگیری نے مبینہ جعلی ڈگری کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 دسمبر کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں ہے اور ان سے متعلق رٹ کو خارج کیا جائے۔ اس تنازعے کے سلسلے میں جسٹس جہانگیری نے پہلے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ٹیگز: