Wed, September 16, 2026

پنجاب میں مون سون کا سلسلہ ختم، تمام دریاؤں میں پانی کی سطح معمول پر آ گئی ، پی ڈی ایم اے

پنجاب میں مون سون کا سلسلہ ختم، تمام دریاؤں میں پانی کی سطح معمول پر آ گئی ، پی ڈی ایم اے

لاہور: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ مون سون 2025 کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور اب تمام دریاؤں میں صورتحال نارمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران جو بھی حالات پیدا ہوئے، ان سے آگاہ رکھا جائے گا، جبکہ ستلج دریا میں پانی کا بہاؤ تھوڑا زیادہ ہے۔

عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ ایم فائیو موٹروے سیلابی پانی کی وجہ سے بند ہے اور اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پچھلے 48 گھنٹوں سے پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے اور ابھی تک موٹروے پر کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماہر ٹیم مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پنجاب حکومت کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سوئی ناردرن گیس کی مکمل مدد حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔ چناب دریا کے مرالہ سے پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور تمام شگاف ایک ہفتے کے اندر بند کر دیے جائیں گے۔ راوی دریا کے سدھنائی مقام پر جو بڑا شگاف تھا، اسے بھی بھر دیا گیا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سندھ میں سیلابی پانی سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اور دریائے سندھ کے سکھر مقام پر پانی کی سطح میں واضح کمی آ رہی ہے۔

ٹیگز: