Wed, September 16, 2026

مون سون کی بارشوں سے دریاؤں میں پانی بڑھ گیا، کئی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں

مون سون کی بارشوں سے دریاؤں میں پانی بڑھ گیا، کئی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں

لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کی شدت میں اضافے کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

دریائے سندھ کے تربیلا مقام پر پانی کا بہاؤ نچلے درجے تک پہنچ چکا ہے، جب کہ کالا باغ پر درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہے۔ دریائے راوی کے جسڑ کے مقام پر بھی سیلابی صورتحال ہے اور شاہدرہ میں پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بہاولنگر کے بھوکاں پتن میں دریائے ستلج میں پانی بڑھنے سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور کئی دیہات بہاولنگر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکے ہیں۔

قصور میں دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہے، کئی بستیوں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے، پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ بہاولپور کے مضافاتی علاقوں میں بنائے گئے بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

راول ڈیم میں پانی بڑھنے پر سپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، اسی طرح تربیلا ڈیم کے سپیل ویز بھی کھولے گئے ہیں تاکہ اضافی پانی کو نکالا جا سکے۔

ٹیگز: