Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، امریکہ کا دورہ بھی شیڈول میں شامل

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، امریکہ کا دورہ بھی شیڈول میں شامل

لندن : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں وہ برطانوی حکام، پاکستانی کاروباری شخصیات اور اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ہفتے کے روز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

لندن روانگی سے پہلے وزیراعظم کچھ دیر کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں رکے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی عیادت کی، جو ان دنوں علاج کے سلسلے میں وہاں مقیم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے انہیں سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے ایک "اہم دفاعی معاہدے" کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ توقع ہے کہ نواز شریف چند روز میں لندن منتقل ہو جائیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی لندن پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن کے بعد امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔

ٹیگز: