Wed, September 16, 2026

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی ، اظہر محمود

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی ، اظہر محمود

راولپنڈی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ، اظہر محمود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی، اور پچ کے مطابق فائنل الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر محمود نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کا جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی، کیونکہ یہ پچ ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی گئی پچز سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹاس ہار بھی گئے تو پاکستان کی کوشش ہوگی کہ پہلی اننگز میں 350 رنز سے زیادہ سکور کیا جائے۔

اظہر محمود نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیریز سے پہلے لگائے گئے کیمپ کا مقصد یہ تھا کہ کھلاڑیوں کو سپن گیندبازی کے خلاف مضبوطی سے کھیلنے کی مہارت دی جائے۔ اس کے علاوہ، بلے بازوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں سبھی بلے بازوں نے رنز کیے، اور لوئر آرڈر کی ناکامی کے باوجود انہوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔

جنوبی افریقہ کے آخری چار کھلاڑیوں کے 90 رنز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوئر آرڈر کے رنز بھی میچ کے لیے اہم ہوتے ہیں، اور پاکستانی ٹیم کو اس پر مزید توجہ دینی ہوگی۔

اظہر محمود نے فاسٹ باؤلرز کے بارے میں ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی پچ پر بیٹرز کو بھی مدد ملی تھی، اور اس لیے دوسرے ٹیسٹ میں تین سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کا کمبی نیشن آزمایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ہوم گراؤنڈ پر چھ ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت اہم ہے، اور ان کا مقصد ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی آپس میں مل کر کھیل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اظہر محمود نے کہا کہ ان کا مقصد یہ تھا کہ بنگلہ دیش کے دورے کے دوران ہمارے پاس سپنرز کی کمی تھی، نہ کہ پاکستان میں سپنرز کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے 10 سپنرز کے بارے میں گنوا سکتے ہیں۔

ٹیگز: