Wed, September 16, 2026

حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ان لاشوں کو ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی فوج کے حوالے کیا گیا ہے اور اب انہیں تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی شناخت کی جا سکے۔

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ حماس اس سے قبل 17 یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اس وقت حماس کے پاس مزید 8 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جو مستقبل میں اسرائیل کے حوالے کی جا سکتی ہیں۔

ٹیگز: