نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے نتیجے میں بھارتی ایئر لائنز کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو 4 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی فضائی پابندی کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو لمبے متبادل راستوں کا استعمال کرنا پڑا، جس سے ایندھن اور آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر بھارتی ایئر لائنز نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارت نے نقصان کو کم کرنے کے لیے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کا آپشن زیر غور لایا ہے، جبکہ ماہرین نے افغانستان کے ساتھ بھارت کی فضائی تجارت کو نقصان کے تناظر میں غیر مؤثر قرار دیا ہے۔