Wed, September 16, 2026

بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی حدود کی بندش، دونوں ممالک کے فضائی روابط متاثر

بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی حدود کی بندش، دونوں ممالک کے فضائی روابط متاثر

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمن) آج جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 1 مئی سے 23 مئی تک پاکستانی طیاروں کے لیے بھارتی فضائی حدود مکمل طور پر بند رہیں گی، جس سے دونوں ممالک کے فضائی روابط متاثر ہوں گے۔

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پہلے ہی بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک دیا تھا،
یہ اقدام بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف سخت سفارتی و اقتصادی اقدامات کا حصہ ہے، جس کے تحت سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ پاکستانی ایئرلائنز کے لیے بھارتی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارت کی ایئرلائنز بھی پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے قاصر ہیں، جس سے دونوں ممالک کے فضائی آپریشنز میں خلل آیا ہے۔

ٹیگز: