Wed, September 16, 2026

معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب روپے کا مالی نقصان، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی

معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب روپے کا مالی نقصان، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی، جس کے جواب میں بھارت نے بھی پاکستان کے لیے فضائی حدود بند کر دی۔

خواجہ آصف کے مطابق، 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو 4.1 ارب روپے کا نقصان ہوا، جبکہ روزانہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر رہے۔
سال 2019 میں بھی اسی وجہ سے پاکستان کو 7.6 ارب روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مالی نقصان کے باوجود قومی خودمختاری، دفاع اور ملک کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت بھارت کے علاوہ تمام ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے، جب کہ پاکستانی طیاروں پر بھارتی فضائی حدود میں پرواز کی پابندی برقرار ہے۔

ٹیگز: