لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سنبھالنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی نے ملاقات میں طاہر زمان کے سابق تحفظات دور کیے، جس کے بعد طاہر زمان نے لیگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اس سے قبل دو کھلاڑیوں کے ڈسپلن کے معاملات پر مناسب کارروائی نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش جانے سے انکار کیا تھا۔