Wed, September 16, 2026

فاسٹ بولرز کی کوچنگ: بھارت کا پاکستان سے رابطہ، عاقب جاوید کا اہم انکشاف

فاسٹ بولرز کی کوچنگ: بھارت کا پاکستان سے رابطہ، عاقب جاوید کا اہم انکشاف

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی تربیت اور تکنیکی رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

عاقب جاوید کے مطابق یہ بات انہوں نے پی سی بی کے آفیشل چینل پر نشر ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں کہی، جس میں پاکستان کرکٹ کے ہائی پرفارمنس نظام، تربیتی ڈھانچے اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز پروگرام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے، جس کے تحت حال ہی میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستان آ کر تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

ٹیگز: