استنبول:ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 70 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کے مطابق گرفتار افراد میں 19 ہزار 574 غیر قانونی افغان مہاجرین شامل ہیں، جبکہ 6 ہزار سے زائد انسانی اسمگلرز بھی قانون کی گرفت میں آئے ہیں۔
حکام کے مطابق غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں ہنگامی آپریشنز جاری ہیں، جن کا مقصد انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی اور سرحدی نگرانی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔