Wed, September 16, 2026

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وزیراعظم کراچی پہنچ گئے

 پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وزیراعظم کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آپریشن "بنیان مرصوص" میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر رہنماؤں نے کیا۔

وزیراعظم اس موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے جو آپریشن میں حصہ لے کر بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے اور ان کی قیادت میں پاک بحریہ کی کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کریں گے، اور ان کے حوصلے کو بلند کرنے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ کراچی میں وزیراعظم کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور ملک کے اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: