Wed, September 16, 2026

سابق امریکی صدر جو بائیڈن خطرناک کینسر میں مبتلا

سابق امریکی صدر جو بائیڈن خطرناک کینسر میں مبتلا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو ڈاکٹروں کے مطابق ایک تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے اور ہڈیوں تک پہنچ چکا ہے۔ بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 82 سالہ جو بائیڈن اپنے خاندان کے ساتھ مل کر علاج کے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا، بائیڈن کی بیماری کی خبر سن کر افسردہ ہیں۔ انہوں نے جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن اور خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پایا جانے والا ایک عام مرض ہے، جو مردانہ تولیدی نظام کے ایک غدود میں پیدا ہوتا ہے، لیکن اگر وقت پر تشخیص نہ ہو تو یہ سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔ جو بائیڈن کی صدارت رواں سال 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔

ٹیگز: