Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کی جو بائیڈن پر شدید تنقید، انہیں امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی جو بائیڈن پر شدید تنقید، انہیں امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  سابق صدر جو بائیڈن کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ نے بائیڈن کی قیادت کو امریکی سیاست میں ایک سنگین ناکامی قرار دیا، اور کہا کہ وہ کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے۔

ٹرمپ نے بائیڈن کے افغانستان سے انخلا کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے "ذلت آمیز" واقعہ قرار دیا، جس کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق، بائیڈن کی پالیسی نے امریکا کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

صدرٹرمپ نے بائیڈن کی کمزوری کو روس کے یوکرین پر حملے اور حماس کے اسرائیل پر حملے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کے بقول، بائیڈن کی قیادت میں عالمی دشمنوں کو مزید طاقت مل گئی ہے، جس سے امریکا کا اثر و رسوخ کمزور ہوا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن مباحثے میں شکست کے بعد اپنی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے، جو ان کی کمزوری کا واضح اشارہ ہے۔

ج

ٹیگز: