واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی مہم اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ چکی ہے اور آئندہ 21 دنوں میں امریکی افواج اپنا مشن مکمل کر لیں گی۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کی عسکری اور ایٹمی صلاحیتوں کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشن کی تکمیل کے لیے ایران کے ساتھ کسی باقاعدہ معاہدے کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔
واشنگٹن کا ہدف ایران کے ایٹمی خطرے کو جڑ سے ختم کرنا تھا جو اب حاصل ہو چکا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کو مکمل تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔
صدر نے سیکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کو اب ’ڈرون پروف‘ بنا دیا گیا ہے۔ نئی حفاظتی تدابیر میں ڈرون شیلڈز، بم پروف شیشے اور زیرِ زمین جدید بم شیلٹرز شامل ہیں، تاکہ صدر کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے۔ صدر نے ایک نئے صدارتی حکم نامے کے ذریعے ’میل ان ووٹنگ‘ (ڈاک کے ذریعے ووٹنگ) کے ضوابط کو مزید سخت کر دیا ہے تاکہ شہریت کی تصدیق اور شفافیت برقرار رہے۔
انہوں نے ایک حیران کن دعویٰ کیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ان کی پالیسیوں کی بدولت جرائم کی شرح میں 98 فیصد تک ریکارڈ کمی آئی ہے، جس سے دارالحکومت اب دنیا کا محفوظ ترین شہر بن چکا ہے۔