Wed, September 16, 2026

قطر نے ایرانی سفارت خانے کے عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

قطر نے ایرانی سفارت خانے کے عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

دوحہ: قطر نے ایرانی سفارت خانے کے عسکری اور سکیورٹی عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایران کے حالیہ حملوں، خاص طور پر راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملے کے بعد کیا گیا۔

قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے کی سلامتی اور قطر کی قومی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اگرچہ قطر نے خود کو کشیدگی میں شامل نہیں کیا، ایران مسلسل اسے اور پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، جو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔

اس فیصلے کے بعد قطر اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے اور خلیج میں توانائی سیکیورٹی کے بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ٹیگز: