Wed, September 16, 2026

اسرائیل نے عالمی سطح پر اپنے سفارت خانے بند کرنے کا اعلان، جرمنی میں قونصلر خدمات معطل

اسرائیل نے عالمی سطح پر اپنے سفارت خانے بند کرنے کا اعلان، جرمنی میں قونصلر خدمات معطل

یروشلم: موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے تمام سفارتی دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ عالمی مشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھا جائے گا۔

جرمنی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے نے بھی کہا ہے کہ قونصلر خدمات فی الحال معطل ہیں اور اسرائیلی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر مقامی سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کریں۔

وزارت خارجہ اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی مشنز اس حالت میں غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے جب تک حالات میں بہتری نہ آ جائے۔

 

امریکہ کے صدر نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد امن معاہدہ طے کرے۔ صدر نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو کئی بار مذاکرات کا موقع دیا لیکن اس کے باوجود کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے سخت نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ صدر نے زور دیا کہ ایران کو اب فوری طور پر اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔

ٹیگز: