Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں بوہری برادری عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے

ملک بھر میں بوہری برادری عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے

کراچی: ملک بھر میں بوہری برادری نے آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ کراچی میں سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔

اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دیتے نظر آئے۔

نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ عوام محفوظ ماحول میں عبادت کر سکیں۔

ٹیگز: