اسلام آباد: پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بدھ کو ایک نیا 'نوٹم' (NOTAM) جاری کرتے ہوئے پابندی کی مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی اب 24 اپریل 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی پروازوں کو مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ممالک جانے کے لیے طویل اور مہنگے متبادل راستے اختیار کرنے پڑیں گے، جس سے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔