Wed, September 16, 2026

پاکستان نے بھارتی پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی، فضائی حدود بدستور بند

پاکستان نے بھارتی پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی، فضائی حدود بدستور بند

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پابندی کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیارے، بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کے جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

نوٹم کے تحت بھارتی ملکیت، لیز یا آپریٹ کیے جانے والے طیاروں پر بھی پابندی نافذ رہے گی، جبکہ فوجی پروازوں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ پابندی 24 اگست 2026 تک پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق مؤثر رہے گی، جس کے لیے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے متعلق تمام ہدایات مقررہ مدت تک نافذ العمل رہیں گی۔

ٹیگز: