Wed, September 16, 2026

سپریم کورٹ کا بڑا اقدام، رشوت اور بدعنوانی کے خلاف اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم

سپریم کورٹ کا بڑا اقدام، رشوت اور بدعنوانی کے خلاف اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کا آغاز کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اس نئے اقدام کو عدلیہ میں شفافیت اور انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کا مقصد رشوت، سفارش یا کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے خلاف ایک محفوظ اور خفیہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ شکایت دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور انہیں انتقامی کارروائی کا خوف نہیں ہوگا۔

یہ ہاٹ لائن 03264442444 پر دستیاب ہے، جہاں شہری رشوت یا بدعنوانی کے بارے میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر شکایت کی فوراً شنوائی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کرپشن کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: