Wed, September 16, 2026

کمر کے درد کے علاج پر بڑی تحقیق: کون سی دوائیں مؤثر اور کون سی بے اثر ثابت ہوئیں؟

کمر کے درد کے علاج پر بڑی تحقیق: کون سی دوائیں مؤثر اور کون سی بے اثر ثابت ہوئیں؟

لندن:کمر کے درد کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے اس مسئلے کے مؤثر علاج کا انکشاف کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق، دنیا بھر میں 80 فیصد افراد اپنی زندگی میں کمر کے درد کا شکار ہوتے ہیں، جو اکثر شدید اور تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

یہ تحقیق بی ایم جے  ایویڈنس بیسڈ میڈیسن  جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں 301 کلینیکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا۔ ان ٹرائلز میں 44 مختلف ممالک کے 56 غیر جراحی علاجوں کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف 10 فیصد علاج واقعی مؤثر ثابت ہوئے، جبکہ باقی علاجوں کا کوئی خاص اثر نہیں تھا۔

اس تحقیق کے مطابق، کمر کے درد کے لیے مؤثر علاج صرف نان اسٹیرائیڈل اینٹی انفلیمیٹری ڈرگز (NSAIDs) ہیں، جیسے آئبوپروفین، نیروفین اورا سپرین، جو درد اور سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔

یہ نتائج اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ بہت سے عام طور پر استعمال ہونے والے درد کش ادویات اور علاج کمر کے درد میں زیادہ اثرانداز نہیں ہوتے۔ اس لیے کمر کے درد کے مؤثر علاج کے لیے سائنسی تحقیق کی بنیاد پر فیصلے کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

ٹیگز: