Wed, September 16, 2026

 کمر درد سے نجات کے لیے 8 زندہ مینڈک کھانے والی خاتون ہسپتال پہنچ گئی

 کمر درد سے نجات کے لیے 8 زندہ مینڈک کھانے والی خاتون ہسپتال پہنچ گئی

ہانگزو :چین میں 82 سالہ خاتون نے روایتی ٹوٹکے پر عمل کرتے ہوئے کمر درد سے نجات کے لیے 8 زندہ مینڈک کھا لیے، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور فوری اسپتال لے جایا گیا۔

خاتون کو بتایا گیا تھا کہ زندہ مینڈک کھانا مہروں کے درد میں فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ لیکن مینڈک کھانے کے چند روز بعد انہیں شدید معدے کا درد اور چلنے میں دشواری کا سامنا ہوا۔

ہسپتال میں معائنے پر ان کے نظامِ انہضام میں پیراسائٹس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ دو ہفتوں کے علاج کے بعد خاتون کی حالت بہتر ہو گئی اور انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

ٹیگز: