Wed, September 16, 2026

117 سال تک زندہ رہنے والی خاتون کے طویل عمر کے راز پر نئی تحقیق: خوراک، جوان خلیات اور جینیات کا اثر

117 سال تک زندہ رہنے والی خاتون کے طویل عمر کے راز پر نئی تحقیق: خوراک، جوان خلیات اور جینیات کا اثر

 واشنگٹن:  صحت مند زندگی اور لمبی عمر کا راز تلاش کرنے کی کوشش تقریباً ہر شخص کرتا نظر آتا ہے، مگر اس راز کو ابھی تک کوئی بھی دریافت نہیں کر سکا۔ تاہم، ایک خاتون نے 117 سال کی عمر پا کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے، اور ماہرین نے ان کی طویل عمر کے حوالے سے کئی دلچسپ نکات پیش کیے ہیں۔

ماریہ برانیاس موررا، ایک امریکی نژاد خاتون، جنہوں نے 117 سال کی عمر پائی، دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون کے طور پر جانی گئیں۔ وہ 4 مارچ 1907 کو امریکہ میں پیدا ہوئیں اور اسپین میں رہائش پذیر ہوئیں۔ ماریہ نے 19 اگست 2024 کو 117 سال اور 168 دن کی عمر میں وفات پائی۔ ان کی طویل عمر کی سب سے بڑی وجہ ان کے جوان خلیات اور صحت مند مائیکرو بایوم (جسم میں موجود مفید بیکٹیریا) کو قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین نے ماریہ کی صحت کا گہرائی سے مطالعہ کیا، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ان کے جسم کے خلیات عمر کے لحاظ سے ان کی اصل عمر سے بہت کم تھے، اور یہی وجہ تھی کہ وہ اتنی لمبی عمر تک زندہ رہیں۔

بارسلونا کے جوزپ کیریرس لیوکیمیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کی نگرانی میں کیے گئے مطالعے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ماریہ کے خلیات کی عمر ان کے اصل عمر سے کہیں کم تھی۔ اب ان نتائج کو انسانوں کی عمر بڑھانے کے لیے بایو مارکرز اور حکمت عملیوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماریہ برانیاس کی مجموعی صحت بھی بہت اچھی تھی، ان کے دل کی صحت بہترین تھی اور جسم میں سوزش کی سطح بھی انتہائی کم تھی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ماریہ کی طویل عمر میں ان کی غذا کا بھی کردار ہو سکتا ہے، خاص طور پر دہی کا زیادہ استعمال۔ علاوہ ازیں، ان کی عمر جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: