Wed, September 16, 2026

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا قرض منظور کر لیا

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا قرض منظور کر لیا

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ غریب کسانوں کی مدد کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کا استعمال چھوٹے قرضوں کی صورت میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ قرضہ متاثرہ افراد کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرے گا اور یہ رقم عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس منصوبے سے دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت کو فروغ ملے گا اور چھوٹے کاروباروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ مائیکرو فنانس غریب طبقات کی مالی مدد کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، اور اس منصوبے سے تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار افراد، جن میں 10 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں، مستفید ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تحت 54 منصوبے جاری ہیں، اور پاکستان میں عالمی بینک کی کل سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ٹیگز: