Wed, September 16, 2026

انسٹا گرام کا نیا فیچر، ہر تصویر اور ویڈیو کے ساتھ علیحدہ کیپشن ممکن

انسٹا گرام کا نیا فیچر، ہر تصویر اور ویڈیو کے ساتھ علیحدہ کیپشن ممکن

کیلیفورنیا:  انسٹا گرام نے صارفین کی ایک طویل عرصے سے کی جانے والی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایک ہی پوسٹ میں شامل ہر تصویر یا ویڈیو کے لیے علیحدہ کیپشن شامل کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل پلیٹ فارم پر جب کوئی صارف متعدد تصاویر یا ویڈیوز پر مشتمل پوسٹ شیئر کرتا تھا تو صرف ایک ہی کیپشن لکھنے کی سہولت موجود تھی، تاہم اب نئے فیچر کے ذریعے ہر میڈیا آئٹم کی تفصیل الگ سے بیان کی جا سکے گی، جس سے پوسٹس مزید واضح اور معلوماتی ہو جائیں گی۔

کمپنی کے مطابق اس سہولت تک رسائی ایک ٹوگل آپشن کے ذریعے فراہم کی جائے گی جو کیپشن کے حصے پر کلک کرنے پر ظاہر ہوگا۔

یہ فیچر فی الحال مرحلہ وار انداز میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور تمام صارفین تک پہنچنے میں ایک ہفتے یا اس سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 تصاویر یا ویڈیوز شامل کرنے کی اجازت ہے، اور اس نئے فیچر کے بعد ہر ایک کے ساتھ الگ کیپشن دینا ممکن ہوگا۔

اس سے قبل 2024 میں انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ ملٹی پوسٹس صارفین کی رسائی اور پلیٹ فارم پر وقت گزارنے کے رجحان میں اضافہ کرتی ہیں۔ اسی طرح مارچ میں بھی انسٹا گرام نے پوسٹس شائع ہونے کے بعد ان کی ترتیب تبدیل کرنے (ری آرینج) کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے بعد یہ نیا اضافہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

ٹیگز: