کیلیفورنیا: میٹا نے اعلان کیا ہے کہ 8 مارچ 2026 سے انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن دستیاب نہیں رہے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ اس فیچر کو استعمال کرتے تھے۔
صارفین اپنے میسجز یا میڈیا کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور اگر پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو ایپ اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ میٹا نے یہ بھی بتایا کہ اگر لوگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن چاہتے ہیں تو وہ واٹس ایپ یا فیس بک میسنجر استعمال کر سکتے ہیں۔