پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا، جس کا مجموعی حجم 2 ہزار 170 ارب روپے ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا، شور شرابہ اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا جس سے ایوان میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔
وزیراعلیٰ نے ایوان میں اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر بحث کو تحمل سے آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور حکومتی فیصلوں سے متعلق اپنے مؤقف کو بھی دہرایا۔بجٹ پر بحث آئندہ اجلاس میں جاری رہے گی۔