Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا کا 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہوگا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

خیبرپختونخوا کا 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہوگا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت آج آئندہ مالی سال 27-2026 کا 2 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7،7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 225 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، جنہیں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت، آبپاشی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے لیے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جانے کی توقع ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بجٹ میں متعدد نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام دوست اور متوازن ہوگا، جس کا مقصد صوبے میں ترقی کے عمل کو مزید مستحکم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: