Wed, September 16, 2026

سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، آج مختصر فیصلہ سنایا جائے گا

سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، آج مختصر فیصلہ سنایا جائے گا

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز کے ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کر کے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج دوپہر 2 بجے سنایا جائےگا۔ اس بینچ کی سربراہی جسٹس محمد علی مظہر کر رہے تھے، جب کہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی اس بینچ میں شامل تھے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس ججز کو منتقل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے پوچھا کہ کیا کبھی ماضی میں آرٹیکل 200 کے تحت کسی جج کا تبادلہ ہوا؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تاریخ میں ججز کے تبادلوں کی کوئی مثال نہیں ملتی، اور اس معاملے میں صدر اور وزیراعظم کا کردار بھی محدود ہوتا ہے۔

تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور آج اس کیس کا مختصر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیگز: