اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کے تبادلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ کرے گا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پہلے ہی ججز کے تبادلے کو قانونی قرار دیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔