لاہور، کراچی :آج کراچی اور لاہور میں ایف بی آر کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کر دی۔ صرافہ بازار سے لے کر اکبری منڈی تک، کئی تجارتی مراکز بند، لیکن کچھ مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہیں۔
کراچی میں صورتحال غیر واضح رہی، جہاں ایک طرف جوڑیا بازار بند رہا تو دوسری طرف فیڈریشن چیمبر نے اعلان کر دیا کہ "ہڑتال کی کوئی ضرورت نہیں رہی، حکومت سے بات ہو گئی ہے!"
لاہور میں انجمن تاجران کی کال پر شاہ عالم، بادامی باغ اور لوہاری مارکیٹ سمیت کئی بازاروں میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا۔
فیصل آباد چیمبر نے الگ راہ اختیار کرتے ہوئے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔تاجر خبردار کر چکے ہیں:
"اگر ایف بی آر کے اختیارات کم نہ کیے گئے تو ہم پورے ملک میں پہیہ جام کر دیں گے!"