کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 60 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 26 لاپتہ افراد کی آخری لوکیشن گل پلازہ کی سامنے آئی ہے، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ حصوں میں تلاش کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے۔
آگ کی شدت کے باعث ریسکیو آپریشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل آگ بجھانے اور متاثرین کو نکالنے میں مصروف ہیں۔