Wed, September 16, 2026

ٹیکساس میں سیلابی صورتحال سنگین، 80 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

ٹیکساس میں سیلابی صورتحال سنگین، 80 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اب تک 80 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ تباہی کیر کاؤنٹی میں ہوئی ہے، جہاں 68 افراد ہلاک ہوئے۔ سیلابی ریلوں نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور متعدد مکانات اور عمارتیں پانی میں بہہ گئی ہیں۔

ریسکیو ادارے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹرز، کشتیاں اور ڈرونز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ایک سمر کیمپ سے 10 بچیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے وسطی ٹیکساس میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے تاکہ امدادی کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔

ٹیگز: