کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے 90 فیصد تک قابو پا لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز شدید مشکلات کے باوجود 24 گھنٹے بعد عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث کارروائی میں تاخیر ہوئی، تاہم مسلسل کوششوں کے بعد صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ عمارت کے اندر محدود سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ متاثرہ فرد کا پتا لگایا جا سکے۔
حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔