Wed, September 16, 2026

گل پلازہ میں خوفناک آگ ،قابو نہ پایا جا سکا، 6 ہلاک متعدد لاپتہ، ریسکیو آپریشن  جاری

گل پلازہ میں خوفناک آگ ،قابو نہ پایا جا سکا، 6 ہلاک متعدد لاپتہ، ریسکیو آپریشن  جاری

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی شدید آگ  ابھی تک مکمل طور پر قابو میں نہیں آئی۔ شہر بھر سے طلب کیے گئے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن بھی مسلسل جاری ہے۔

حادثے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق 34 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

آگ کے باعث پلازہ کے متعدد حصے منہدم ہو چکے ہیں، جس سے ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ شدید دھواں، آگ کی تپش اور عمارت کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر امدادی ٹیمیں انتہائی احتیاط کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ٹیگز: