Wed, September 16, 2026

گل پلازہ آگ: 61 ہلاکتیں، 88 لاپتہ افراد، سرچ آپریشن چھٹے دن بھی جاری

گل پلازہ آگ: 61 ہلاکتیں، 88 لاپتہ افراد، سرچ آپریشن چھٹے دن بھی جاری

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی شدید آگ کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن چھٹے دن بھی جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پلازہ کے ارد گرد تعینات ہے، اور صرف متاثرہ افراد کے اہلخانہ اور متعلقہ حکام کو عمارت کے قریب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق، سانحہ میں اب تک 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 88 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق، 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور 8 افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی ہے۔ اب تک 50 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کا کام احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔

ٹیگز: