Wed, September 16, 2026

اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا

اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا

تل ابیب : اسرائیل نے ایران پر امریکی حملے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، اگلے چند دنوں میں ایران پر امریکی حملے کا امکان ہے، اور اگر صدر ٹرمپ نے حملے کی منظوری دی، تو یہ حملہ جون کے حملے سے کہیں زیادہ شدید ہو سکتا ہے، جس میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے شامل ہوں گے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کے دفاعی اور ایمرجنسی اداروں کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تل ابیب میں شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور حکام نے انہیں خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی صورتحال پر متعدد ہنگامی اجلاس کیے ہیں، اور حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہر طرح کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ٹیگز: