کراچی: پی اے ایف اکیڈمی کورنگی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، جس میں پاک فضائیہ، بحریہ اور دوست ممالک کے ٹرینرز نے حصہ لیا۔ پریڈ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹرینرز اور اہلکاروں میں مختلف ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
صدر ناستپ ایڈوائزری بورڈ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے پی اے ایف کی تربیت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ ایئر کرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف نے ایئر چیف اور نور خان ٹرافی جیتیں، جبکہ ایئر کرافٹ مین حمزہ علی کو اصغر خان ٹرافی دی گئی۔ اکیڈمی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین شفقت نور نے اے او سی ٹرافی اپنے نام کی۔
پریڈ میں شریک غیر ملکی ٹرینیوں میں سری لنکا کے ایل اے سی ہیراٹھ کو بہترین غیر ملکی ٹرینی کی ٹرافی دی گئی۔